Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور افغانستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان، افغانستان اور انڈیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی بالترتیب شدت چھ ،چھ اعشاریہ چار اور چھ اعشاریہ ایک تھی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شدید جھٹکوں کے باعث کابل اور اسلام آباد میں عمارتیں ہل گئیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی علاقے میں افغان صوبے بدخشاں کے ضلع جورم میں تھا۔
اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان میں ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی زیرزمین گہرائی 213 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔ 
پاکستان میں مقامی وقت کے مطابق زلزلہ دو بج کر 20 منٹ پر آیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق نئی دہلی، ہریانہ، پنجاب اور شمالی شہروں سمیت انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی تاہم تاحال کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

شیئر: