ذنوب اور سیئات میں کیا فرق ہے؟
عبد الستارخان
علامہ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے فرمایا :
قرآن مجید میں جہاں کہیں گناہ کے لئے "الذنوب" کا لفظ آیا ہے، اس سے مراد کبیرہ گناہ ہیں۔
اور جہاں لفظ " السیئات" آیا ہے، اس سے مراد صغیرہ گناہ ہیں۔
( مدارج السالکین 1/317)
............
امام حسن بصری رحمہ اللہ کہا کرتے تھے :
قبر انسان کا گوشت پوست یہاں تک ہڈیاں بھی کھا جاتا ہے مگر اس کا ایمان نہیں کھا سکتا۔
(العزلة از بن ابی الدنیا 204 )
............
اسود بن سالم نے اپنے ہم مجلس لوگوں سے کہا :
دو رکعت نماز پڑھنا میرے نزدیک جنت اور اس کی تمام نعمتوں سے زیادہ عزیز ہے۔
لوگوں نے کہا :آپ کا یہ تصور غلط ہے۔
انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا :
جنت مجھے راضی کرنے لئے پیدا کی گئی جبکہ دو رکعت نماز میں میرے رب کی رضا ہے۔
میرے رب کی رضا مجھے جنت سے زیادہ عزیز ہے۔
( الفوائد از ابن قیم)
............
علامہ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے فرمایا :
صاحب علم جب اپنا علم کسی کو منتقل کرتا ہے پھر اس دنیا سے رخصت ہوجاتا ہے تو اسے اس علم کا اجر ملتا رہے گا اور اس کا ذکر زندہ رہے گا۔
یہ گویا اس کے لئے دوسری زندگی ہے۔
( مفتاح دار السعادة 1/461)