Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ 8انچ بڑھنے والا پودا

برمنگھم..... پودوں کے شوقین ایک مقامی شخص نے بڑے شوق سے اپنے گھر کے باغیچے میں ایک جاپانی پودا لگایا تھا جو نورٹویٹ کے نام سے مقبول ہے۔ اسکے پتے گہرے ہرے رنگ کے ہوتے ہیں اور انکا سائز بھی عام پودوں کے پتوں سے نسبتاً بڑا ہوتا ہے مگر صاحب خانہ نے اسے لگاتے وقت اسکی نشوونما کی رفتار کے بارے میں کوئی اندازہ بھی نہیں لگایا تھا اور یہی غفلت اب انکے لئے مصیبت بن گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ برمنگھم کے علاقے میں رہنے والے مسٹر مور کے باغیچے کا پودا روزانہ 8انچ تک بڑھ جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے باغیچے کا سارا حسن چوپٹ ہوگیا ہے اور اہل خانہ اس سے عاجز آچکے ہیں جس مکان میں یہ پودا لگا ہوا ہے وہ مقامی بلدیاتی کونسل نے فراہم کیا ہے او راب اسکے پاس اہل خانہ نے درخواست کی ہے کہ اس پودے کی برق رفتار نشوونما انکے لئے مصیبت بن گئی ہے اس لئے انکی مدد کی جائے۔ بلدیہ نے بتایا کہ یہ مسئلہ آپ کا اپنا ہے۔ آپ ہی اسے حل کریں گے تاہم اس حوالے سے ضروری تعاون کیلئے بلدیہ تیار ہے۔

شیئر: