Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کے بسکٹ سمگل کرنے کی کوشش کرنے پر 5 سال قید

’24 کیرٹ کے  بسکٹ بیرون ملک لے جانے کی کوشش کر رہا تھا جن کا مجموعی وزن دو کلو گرام ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ایک غیر ملکی کو سونے 16 بسکٹ سمگل کرنے کی کوشش کرنے پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے 24 کیرٹ کے  بسکٹ بیرون ملک لے جانے کی کوشش کر رہا تھا جن کا مجموعی وزن دو کلو گرام ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا جس نے اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں سونے کے بسکٹ چھپا رکھے تھے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص کے ساتھ تفتیش کی گئی اور بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا جس نے الزام ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی ہے‘۔

شیئر: