Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکنامک فورم میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ ڈیوس پہنچ گئے

’ورلڈ اکنامک فورم 2024 میں عالمی معیشت اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ورلڈ اکنامک فورم میں سعودی وفد کی قیادت کرنے ڈیوس پہنچ گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم 2024 میں عالمی معیشت اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اپنے خطاب میں وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا مرکزی دفتر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم ہے۔
 اس تنظیم کی توجہ پبلک اور پرائیوٹ شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
 اس کی بنیاد 1971 میں سوئس جرمن ماہر اقتصادیات کلاؤس شواب نے رکھی تھی، ڈبلیو ای ایف عالمی مسائل کو حل کرنے اور سرکاری، صنعتی اور سماجی ایجنڈوں کی تشکیل کے لیے باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

شیئر: