نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس پارٹی نے منگل کو نریندر مودی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے3برسوں میں ملک میں بہت کم ترقی ہوئی ہے۔ کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی کے سینیئر رہنما اور ممبر پارلیمنٹ غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ صرف نعروں اور پبلسٹی کی سرکار ہے جو ٹی پر ہیرودکھتی ہے لیکن زمینی کاموں میں زیروہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پچھلے 3برسوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔دریں اثناء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ 3برسوں پہلے جہاں ہم آہنگی قائم تھی وہاں اب نفرتوں نے جگہ لے لی ہے۔ جہاں لوگوں میں صبروتحمل ہوا کرتا تھا اب اشتعال انگیزی پائی جاتی ہے۔ کشمیر میں جہاں امن تھا وہاں محاذ آرائی ، ٹینشن اور خوف کو فروغ ملا۔