Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ڈیوس میں فن لینڈ اور ایکواڈور کی وزیر خارجہ سے ملاقات

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیرغور آئے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے  منگل کو ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹن نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور فن لینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیرغور آئے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے ایکواڈور کی وزیر خارجہ گیبریلا سومرفیلڈ نے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر سوئٹزرلینڈ میں سعودی سفیر ڈاکٹرعادل مرداد اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: