Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے ریاض میں جرمنی کے وائس چانسلر کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں جرمنی کے وائس چانسلر، وزیر اقتصادیات اور موسمیاتی تحفظ رابرٹ ہایبک کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، ان کی سپورٹ اور خاص طور پر اقتصادی اور موسمیاتی تحفظ کے شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں بین الاقوامی اورعلاقائی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جرمنی میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: