سعودی عرب اور ملائیشیا نے بدعنوانی کے انسداد اور مشترکہ تعاون کے فروغ سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی اورملائیشیا کی جانب سے اینٹی کرپشن اتھارٹی نے منگل کو کوالالمپور میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
مفاہمتی یادداشت کا مقصد سرحد پار بدعنوانی کے جرائم کے انسداد میں تعاون اور بدعنوانی کے جرائم سے متعلق معلومات کا تبادلہ ہے۔
دونوں ملکوں کے ادارے اس حوالے سے اپنی پیشہ ورانہ استعداد بڑھائیں گے اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کا تعاون کریں گے۔