Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مصر انسداد بدعنوانی کے شعبے میں تعاون کریں گے

دونوں ملکوں نے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)  
 سعودی عرب اور مصر انسداد بدعنوانی کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اینٹی کرپشن اینڈ کنٹرول کمیشن کے سربراہ مازن الکھموس اور مصر میں ریاستی کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل حسن عبدالشافی احمد نے اتوار کو مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں انسداد بد عنوانی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔  

بدعنوانی کے کیسز سے متعلق معلومات اور تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا( فوٹو ایس پی اے)

فریقین سرکاری اداروں میں بدعنوانی سے لڑنے اور شفاف نظام کے تحفظ کےلیے علاقائی، عرب اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ دونوں ملک اس حوالے سے علاقائی و بین الاقوامی و عرب تنظیموں و اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ملک  انسداد بدعنوانی کے ساتھ کرپشن میں ملوث عناصر سے مل کر نمٹیں گے۔ بدعنوانی کے کیسز سے متعلق معلومات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔ 
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے موقع پرقاہرہ میں متعین سعودی سفیر اسامہ نقلی اورمصر میں اینٹی کرپشن اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: