Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کی ناروے کے وزیرخارجہ اور جرمنی کی خصوصی ایلچی سے ملاقاتیں 

باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی برائے موسمیاتی امور عادل الجبیر نے بدھ کو ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم  کے دوران جرمن وزارت خارجہ میں خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی امور جنیفر مورگن سے ملاقات کی۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی امور کے سلسلے میں تعاون  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 سعودی عرب کے مختلف اقدامات خصوصا گرین سعودی عرب، گرین مشرق وسطی اور اس سلسلے میں کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔ 
علاوہ ازیں عادل الجبیر اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں سعودی عرب اور ناروے کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: