الیکشن سے قبل پاکستان میں سیاسی جماعتیں مختلف شہروں میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں وہ عوام کے سامنے اپنا اپنا منشور رکھتے ہوئے ان سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
بعض پارٹیوں کے منشور میں مشترکہ نکتہ عوام کو مفت بجلی کی فراہمی کا ہے، تاہم بجلی کے یونٹس کی تعداد مختلف ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ زیر بحث بھی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے جمعرات کو حافظ آباد میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ ’ہماری کوشش ہے کہ ہر گھر میں گیس ہو، بجلی کے بل بھی کم ہوں اور 200 سے کم جن کے یونٹس ہوں انہیں مفت بجلی ملے۔‘
مزید پڑھیں
مفت بجلی کی فراہمی کا اعلان اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کیے۔ مفت بجلی کی فراہمی کے اعلانات سن کر کچھ سوشل میڈیا صارفین خوش ہونے کے بجائے حیران ہیں تو بعض کا سوال ہے کہ اتنی بجلی آئے گی کہاں سے؟
ایکس ہینڈل ’موڈی سرکار‘ پر مشورہ دیا گیا کہ ’ٹی وی پر کسی پروگرام میں سارے لیڈرز کو بلایا جائے اور بجلی کے فری یونٹ کی بولی لگوائی جائے۔ جو سب سے زیادہ یونٹ کا اعلان کرے اسے ووٹ دیا جائے۔
ٹی وی پر کسی پروگرام میں سارے لیڈر کو بلایا جائے
اور
بجلی کے فری یونٹ کی بولی لگوائ جائےجو سب سے زیادہ یونٹ کا اعلان کرے اسکو ووٹ دیا جائے
— موڈی سرکار (@muamir) January 18, 2024
مفت بجلی فراہمی کے معاملے پر سوشل میڈیا صارف عمیر لکھتے ہیں کہ ’پی پی پی 300 یونٹ بجلی فری دینے کے وعدے کر رہی ہے۔ استحکام پارٹی بھی 300 یونٹ جبکہ ن لیگ 200 یونٹ دینے کے وعدے کر رہی ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’لیکن دوسری طرف آئی ایم ایف کا پلان ہے 300 روپے فی یونٹ بجلی کا بم پاکستانیوں پر گرایا جائے، میچ دلچسپ مرحلے میں۔‘
پی پی پی 300 فی یونٹ بجلی فری دینے کے وعدے کر رہی
استحکام پارٹی بھی 300 فی یونٹ دینے کے وعدے
ن لیگ 200 فی یونٹ دینے کے وعدے
لیکن دوسری طرف آئی ایم ایف کا پلان ہے 300 روپے فی یونٹ بجلیُ کا بم پاکستانیوں پر گرایا جائے
میچ دلچسپ مرحلے میں— Uمair (@itx_u05) January 18, 2024
سلمان زئی نے لکھا کہ ’بجلی 17 روپے فی یونٹ سے 65 روپے یونٹ کرنے والے اب ووٹ لے کر بجلی فری دیں گے۔ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہو؟‘
مبینہ خان نے لکھا کہ ’بلاول بھٹو کے بعد مریم نواز نے بھی 200 یونٹ تک بجلی فری کرنے کی بات کی ہے۔‘
’میرا خیال ہے جو بھی بات ہو 200 یونٹ تک بجلی مفت نہیں ہونی چاہیے، بلکہ بجلی سستی ہونی چاہیے اور اس کا ایک ٹیرف مقرر ہو۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس سب کا بوجھ مہنگائی کی شکل میں مڈل کلاس پر آتا ہے۔ اب پنجاب میں لوگ میٹر زیادہ لگوا رہے ہیں۔ یعنی اگر آپ کے 600 یونٹس ایک میٹر پر جلیں تو 50 ہزار بل آئے گا۔ اگر یہ 3 میٹروں پر جلیں تو بجلی فری۔‘
بلاول بھٹو کے بعد مریم نواز نے بھی 200 یونٹ تک بجلی فری کرنے کی بات کی ہے۔ میرا خیال ہے جو بھی بات ہو 200 یونٹ تک بجلی مفت نہیں ہونی چاہیے، بلکہ بجلی سستی ہونی چاہیے اور اس کا ایک ٹیرف مقرر ہو۔ اس سب کا بوجھ مہنگائی کی شکل میں مڈل کلاس پر آتا ہے۔ اب پنجاب میں لوگ میٹر زیادہ لگوا…
— Mobeena Khan (@KhanMobeena) January 18, 2024
ایکس ہینڈل رانا ساب پر لکھا گیا کہ ’میرے تو 500 یونٹ فری ہوگئے گائیز تم لوگ اپنا اپنا دیکھ لو۔‘
میرے تو 500 یونٹ فری ہوگئے گائیز تم لوگ اپنا اپنا دیکھ لو ۔۔۔۔ https://t.co/EqK5WxQ4g1
— رانا ساب (@PakistaniExpert) January 18, 2024