Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کےلیے بہترین انتطامات

 تربیت یافتہ افرادی قوت اور صفائی کےلیے جدید مشینوں کا استعمال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ نے نماز جمعہ کےلیے بہترین انتطامات کیے۔ لاکھوں افراد نے نماز ادا کی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی  کی نگہداشت پر مامور اعلی ادارے نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے انتظامات اور صفائی کےلیے تربیت یافتہ افرادی قوت اور جدید مشینوں کا استعمال کیا گیاا۔ 
مسجد الحرام  کے ہر حصے میں غیر معمولی صفائی کا انتظام کیا گیا تھا۔ یہ کام 200 سعودی منتظمین کی نگرانی میں 4 ہزار صفائی کارکنان نے مکمل کیا گیا۔ 


مسجد الحرام  کے ہر حصے میں غیر معمولی صفائی کا انتظام کیا گیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں نے بہترین انتظامات اور عبادت کے لیے درکار سہولتیں فراہم کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ 
علاوہ ازیں جمعہ کے خطبات کا دس سے زیادہ زبانوں میں براہ راست ترجمہ بھی زائرین  اپنی اپنی زبانوں میں سنتے رہے۔ اردو میں بھی ترجمے کی سہولت مہیا تھی۔ 

شیئر: