Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب گورنر مکہ مکرمہ کا مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع کا معائنہ

شہزادہ سعود بن مشعل نے اس موقع پر تمام اہلکاروں کے کام کی تعریف کی (فوٹوعکاظ)
سعودی عرب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اتوار کو مسجد الحرام  میں تیسری سعودی توسیع کا معائنہ کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق نائب گورنر کے ہمراہ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ، حرمین شریفین میں انتظامات کے لیے مختص ادارے اور تعمیراتی شعبے کے اعلی عہدیداران  بھی تھے۔

نائب گورنر مکہ کے ہمراہ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ بھی تھے۔ (فوٹوعکاظ)

نائب گورنر مکہ مکرمہ کو مسجد الحرام آمد پر خیرمقدم کیا گیا  اور انہیں تیسری سعودی توسیع میں کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
 شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کو تیسری توسیع کے حوالے سے ماڈل کے ذریعے بھی معلومات دی گئی۔

نائب گورنر کو ماڈل کی مدد سے بھی بریفنگ دی گئیں۔ (فوٹوعکاظ)

 نائب گورنر کو باب الفتح، باب العمرہ، باب الملک عبدالعزیز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جسے ٹوٹ پھوٹ اور موسمی اثرات سے بچانے کے لیے جدید طرز پر تیار کیا گیا ہے۔
تیاری میں سٹین لیس سٹیل کے علاوہ کانسی کی پرت لگائی گئی ہے جبکہ اس میں کاربن فائبر مادہ شامل کیا گیا ہے جو اسے مستقبل کے پیدا ہونے والے مسائل سے بچانے میں مدد گار ہوگا۔
مسجد الحرام میں نئے میناروں کی تیاری اور اس میں لگے ہلال کے حوالے سے بتایا گیا۔

عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ (فوٹوعکاظ)

نائب گورنر مکہ مکرمہ کومطاف، چھت، ساؤنڈ سسٹم اور روشنی کے انتظامات،عمرہ زائرین اور نمازیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں نیز مسجد الحرام، اطراف کے علاقے کی صفائی اور سینیٹائزنگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
 شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اس موقع پر تمام اہلکاروں کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ وہ جس تندہی اور خصوصی دلچسپی کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: