Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2023 میں سعودی ٹرینوں سے 11 ملین افراد نے سفر کیا

سفر کرنے والوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ  رہی (فوٹو: اخبار24)
سعودی ریلوے کمپنی (سار) نے رپورٹ میں بتایا کہ ’2023 کے دوران  ٹرینوں سے سفر کرنے والوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ  رہی۔‘
’گزشتہ برس 32 ہزار سے زیادہ  ٹرینوں سے 11.2 ملین افراد نے سفر کیا۔‘ 
سار کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر بشار المالک نے بتایا ’2023 کے دوران مال گاڑیوں سے 24.7 ملین ٹن سے زیادہ معدنیات اور سامان منتقل کیا گیا۔ 2022 کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ رہا۔‘ 
ڈاکٹر بشار المالک کا کہنا تھا کہ ’2023 کے دوران سعودی ریلوے نے کامیابی کا جو ریکارڈ قائم کیا ہے وہ اعلی قیادت کے تعاون کا نتیجہ ہے۔‘ 

شیئر: