Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ میں 2.28 ملین افراد نے سعودی ریلوے سے سفر کیا

تین ماہ کے دوران مسافروں کی یہ تعداد ایک ریکارڈ ہے۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی ریلوے کمپنی سار نے سال رواں 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران سعودی ریلوے  سے سفر کرنے والوں کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔ 
 خبررساں ایس پی اے  کے مطابق سار کا کہنا ہے 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 2.28 ملین افراد نے سعودی ریلوے سے سفر کیا۔ 
سعودی ریلوے کی تاریخ میں تین ماہ کے دوران مسافروں کی یہ تعداد ایک ریکارڈ ہے۔  
گزشتہ برس کے مقابلے میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اس سال  45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 
2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 2022 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں ٹرینوں نے  بارہ فیصد زیادہ راونڈ لگائے۔ 

شیئر: