Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور کے کمرشل پلازے میں آتشزدگی، موبائل فون مارکیٹ کو نقصان پہنچا

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ایک پلازے میں لگی ہوئی آگ پر چار گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔
پیر کی صبح موبائل فون کی دکانوں پر مشتمل ٹائم سینٹر نامی پلازے میں بھڑکنے والی آگ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق عمارت کے بالائی حصے میں لگی آگ ہو بھی بجھا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھواں نکالنے کے لیے مخلتف اطراف سے قریبی عمارتوں کے ذریعے راستے بنائے گئے۔
ریسیکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق کمرشل پلازے کی چھت پر سنارکل اور بھاری مشینری کے ذریعے فائر فائٹنگ کی گئی اور کولنگ کی جا رہی ہے۔
بلال احمد فیضی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ آگ کے دباؤ اور دھویں کو نکالنے کے لیے سموک ایجکٹرز سمیت مختلف طریقے اپنائے گئے۔

شیئر: