Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی ’الاربعین جھیل‘ واٹر فرنٹ کا پہلا مرحلہ مکمل

یہاں نئے ہوٹل، بازار، تجارتی مراکز اور ریستوران  بھی کھولے جائیں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)
جدہ میں ’الاربعین جھیل’ واٹر فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق دوسرا مرحلہ سال رواں 2024 کی پہلی سہ ماہی میں شروع کیا جائے  گا۔ 
دوسرے مرحلے  کے تحت سمندر کا وہ علاقہ جسے آبادی میں توسیع کے باعث پاٹ دیا گیا تھا ۔ اسے بحال کیا جائے  گا۔ سمندری پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔ پانی کا معیار بہتر کیا جائے گا۔ 

دوسرا مرحلہ اسی سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہوگا۔ (فوٹو ایس پی اے)

جدہ کے تاریخی علاقے کے احیا کا پروگرام  2023 کے دوران  سی فرنٹ جدید خطوط پر استوار کرا رہا ہے جس کے تحت پہلا مرحلہ  مکمل کرلیا گیا ہے۔ 
سی فرنٹ کو جدید خطوط  پر استوار کرنے والے منصوبے کا مقصد تاریخی  ’البنط بندرگاہ‘  کو ممکنہ حد تک پرانی شکل دینے کا اہتمام کیا جائے گا۔  
البنط بندرگاہ تک سمندری پانی لایا جائے گا۔ یہ بندرگاہ ہزاروں سال تک جدہ اور اس کے باشندوں کے روزگار اور ان کی سماجی و اقتصادی  زندگی میں کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ 
منصوبے کا مقصد 5 کلو میٹر طویل سی فرنٹ سمیت  مکمل طبعی ماحول برپا کرنا ہے۔ اس کے تحت  نیا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے  گا اور سی فرنٹ کے اطراف  اقتصادی، ثقافتی اور پرکشش تخلیقی منصوبے نافذ کیے جائیں گے۔ 
الاربعین جھیل کے اطراف کا علاقہ ترقیاتی سرگرمیوں کی وجہ سے پاٹ دیا گیا تھا جس سے جھیل کی شکل بھی تبدیل ہوئی اور سمندر اور جھیل کے درمیان خلیج بھی پیدا ہوگئی۔ 
نئے منصوبے کے تحت سی فرنٹ کے اطراف والے علاقے میں مارینا زون قائم کیا جائے  گا۔ جھیل کے شمال اور جنوب میں  رہائشی محلے قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نئے ہوٹل، بازار، تجارتی مراکز اور ریستوران  بھی کھولے جائیں گے۔ 
یاد رہے کہ سی فرنٹ ڈیولپمنٹ منصوبہ ’جدہ تاریخیہ‘ کے احیا کے منصوبے کے ماسٹر پلان کا حصہ ہے جس کا اعلان ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا  ہوا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: