سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے گزشتہ پانچ برس کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں مساجد کی بجلی اور پانی چوری کرنے سمیت تین ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور نے 2500 سے زیادہ خلاف ورزیوں کے معاملات حل کیے ہیں۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے’ متعلقہ اہلکار مساجد کی جائیدادوں اور معاون اداروں سے ناجائز فائدہ اٹھانے، بجلی و پانی چوری کرنے یا اس طرح کی کوئی اور سروس کے استحصال کا پتہ لگانے کے حوالے سے تفتیشی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
وزارت اسلامی امور نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ مساجد کی خدمات یا جائیدادوں سے غلط فائدہ اٹھانے کے کسی بھی واقعے کا علم ہوتے ہی پہلی فرصت میں رابطہ کرکے رپورٹ کریں۔