سعودی محکمہ پاسپورٹ نے (جمادی الاول 1445) ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 17 ہزار 889 سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزاؤں کا فیصلہ ہوا ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ ’وہ قانون مخالف افراد کو سفر، روزگار، رہائش، پناہ یا کسی بھی قسم کے تعاون سے گریز کریں‘۔