جنوبی سعودی عرب کے ایک سکول کی ٹیچر کے خلاف طالبہ نے ایک عجیب شکایت درج کرائی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق طالبہ کی شکایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ٹیچر سے شکایت کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو وہ حیرت زدہ رہ گئی۔
طالبہ نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس نے خواب دیکھا جس میں ٹیچر اسے زدوکوب کررہی ہے۔ خواب کے اس واقعے کو اپنے گھر والوں سے بیان کیا۔ گھر والوں نے وزارت تعلیم کے رابطہ پورٹل پر شکایت درج کرادی۔
شکایت کا نوٹس لے کرتحقیقاتی کمیٹی سکول پہنچی تو پتہ چلا شکایت تخیلاتی ہے جو کچھ ہوا وہ خواب میں ہوا تھا، حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
حقیقت سامنے آنے پر تحقیقاتی کمیٹی نے شکایت کی فائل بند کردی۔