Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

ایک  کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 720 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی مارکیٹ میں جمعرات 25 جنوری کو سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان پایا گیا۔
تواصل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 243 ریال رہی جبکہ ایک دن قبل اس کی قیمت 244.21 ریال تھی۔
بائیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 222.59 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.63 ریال رہی۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 182.25 ریال اسی طرح 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 142.16 ریال ریکارڈ کی گئی۔
سعودی مارکیٹ میں جمعرات کو ایک اونس سونے کی قیمت 8124.10 ریال رہی جبکہ ایک  کلو سونا  دو لاکھ 52 ہزار 720 ریال میں فروخت ہوا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: