مملکت کی گولڈ مارکیٹ میں اضافے کا رجحان
کم فروخت ہونے والے 14 قیراط والے سونے کی فی گرام قیمت 140 ریال رہی(فوٹو، ایکس)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کے دن نرخوں میں تیزی کا رجحان پایا گیا۔
21 قیراط سونے کے ایک گرام کی قیمت 210.25 ریال ریکارڈ کی گئی۔
عاجل نیوز کے مطابق جمعرات کو 21 گرام ایک قیراط سونے کے نرخ 209.96 ریال پربند ہوئے تھے جس میں تقریبا 29 ہلالہ کا اضافہ ہوا ہے۔
گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 240.29 ریال رہی جبکہ 22 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 220.26 ریال اور18 قیراط والا ایک گرام سونا 180.22 ریال میں فروخت کیا گیا۔
سب سے کم فروخت ہونے والا سونا جوکہ 14 قیراط کا ہوتا ہے اس کے ایک گرام کے نرخ 140.17 ریال ریکارڈ کیے گئے۔