مشرق وسطی کی سطح پر سعودی ریلوے کا منفرد منصوبہ ’ڈریم آف ڈیزرٹ ٹرین‘
مشرق وسطی کی سطح پر سعودی ریلوے کا منفرد منصوبہ ’ڈریم آف ڈیزرٹ ٹرین‘
جمعرات 25 جنوری 2024 19:18
ٹرین میں 40 بوگیاں ، لکژری ہال اور خصوصی کیبنز ہوں گے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ریلوے کی جانب سے نئی ریلوے سروس کا منصوبہ لانچ کردیا گیا۔ ’ڈریم آف دی ڈیزرٹ‘ کے نام سے شروع کی جانے والی ریل سروس دارالحکومت ریاض سے القریات کے لیے چلائی جائے گی ۔
سعودی ریلوے کی جانب سے آئندہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ’صرائی خواب ‘ ٹرین کا معاہدہ جمعرات کو سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان طے پاگیا۔
سعودی عرب کی جانب سے سعودی ریلوے سار کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر بشار المالک اور اطالوی آرسینالی گروپ کے چیئرمین پاؤلو پارلینا نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر سعودی وزیر مواصلات اور سعودی ریلوے کمپنی سار کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین انجینیئر صالح الجاسر بھی موجود تھے ۔
الجاسر نے کہا کہ سعودی عرب میں پرآسائش سہولیات سے آراستہ ٹرین سروس مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں پہلی بار پیش کی جارہی ہے اس کی بدولت مملکت میں معیاری ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مسافروں کو نئے تجربات کے مواقع ملیں گے ۔
ڈاکٹر المالک نے کہا کہ ’ڈریم آف دی ڈیزرٹ‘ سار کمپنی کے کارناموں میں نیا اضافہ ہوگا۔
اس کی بدولت سعودی عرب کے باشندوں اور یہاں سیاحت کے لیے آنے والوں کو مملکت کے مزید علاقے دریافت کرنے کے مواقع ملیں گے۔
اطالوی گروپ کے سربراہ نے کہا کہ ’صحرائی خواب‘ کی تیاری اٹلی میں شروع کردی گئی ہے تاکہ مقررہ پروگرام کے مطابق بروقت سروس شروع کی جاسکے۔
ٹرین 40 پر آسائش ڈبوں پر مشتمل ہوگی۔ بکنگ کا آغاز سال رواں کے آخر میں شروع کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اٹلی کی السینال کمپنی نے ’ڈریم آف دی ڈیزرٹ‘ پر 200 ملین ریال سے زیادہ کا سرمایہ لگایا ہوا ہے۔