Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں 104 فیصد اضافہ ریکارڈ

22 لاکھ 21 ہزار 225 افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں ریلوے سے مسافروں کی آمد وفت رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں مسافروں کی تعداد میں 104 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مملکت میں ٹرانسپورٹ سیکٹر تیزی سے ترقی کررہا ہے۔
سعودی ریلوے (سار) نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت کے مختلف سٹیشنوں سے 22 لاکھ 21 ہزار 225 افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔

ریاض کی خشک گودی سے برآمدات کا بھی آغاز کیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر سعودی ریلوے)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق سار نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ پہلی سہ ماہی کے دوران 58 لاکھ 30 ہزار ٹن سامان اور دھاتیں بھی منتقل کی گئی ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پہلی سہ ماہی کے دوران مختلف ریل لائنوں کی اصلاح و مرمت بھی مقررہ پروگرام کے مطابق مکمل کی گئی‘۔ 
سعودی ریلوے کا کہنا ہے کہ ’سال رواں کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ریاض کی خشک گودی سے برآمدات سروس کا بھی آغاز کیا گیا ہے‘۔

شیئر: