Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسان پورٹل کی تقریب اتوار کو، عطیات دینے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا

سعودی قیادت مملکت میں فلاحی سرگرمیوں کی سرپرستی کررہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں اتوار کو ریاض میں ہونے والے احسان پورٹل کی تیسری سالانہ تقریب میں گورنر شہزادہ فیصل بندر شرکت کریں گے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق احسان پورٹل کی تقریب میں عطیات دینے والوں کی عزت افزائی کی جائے گی۔ 
 شاہ  سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت بھر میں فلاحی سرگرمیوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ فلاحی خدمات کا شعبہ ترقی کرے۔ 
اجلاس میں عطیات دینے والوں کے کارخیر کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا جائے گا کہ عطیات دینے والوں کی وجہ سے سعودی عرب میں بہت سے لوگوں کی زندگی خوشگوار ہوگئی۔ 
پروگرام کے مطابق اجلاس کے دوران ڈیجیٹل پروگرام اور معیاری خدمات متعارف کرائی جائیں گی۔ 
یاد رہے کہ مصنوعی ذہانت اینڈ ڈیٹا سعودی اتھارٹی (سدایا) نے شاہی فرمان پر احسان پورٹل قائم کیا ہے۔ 13 سرکاری اداروں کی نمائندہ کمیٹی احسان پورٹل کی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے۔

شیئر: