Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو کوسٹاریکا کے صدر کا تحریری مکتوب موصول

تحریری مکتوب دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد ووزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو کوسٹاریکا کے صدر روڈریگو شاویز روبلس کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تحریری مکتوب دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے سے متعلق ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں کوسٹارکا کے ہم منصب نے ملاقات کی  اور مکتوب ان کے حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور کوسٹاریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: