Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہاڑوں پر چھتوں سے 49 سال سے شہد نکالنے والے سعودی کی کہانی

شہد جمع کرنا میرا شوق ہے لیکن اچھی خاصی رقم بھی ملتی ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے جازان ریجن کے الدایر پہاڑوں میں لگے چھتوں سے سعودی شہری یحیی الیحیوی 49 سال سے شہد نکالنے کا کام کررہے ہیں۔
العربیہ چینل کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا’ اب ان کی عمر 64 برس ہے۔  15 سال کی عمر سے جازان کے پہاڑوں لگے چھتوں سے شہد نکالنے کا کام کررہا ہوں۔‘ 
یحیی الیحیوی کا کہنا ہے کہ ’وہ بچپن میں بکریاں چرانے کے لیے  پہاڑی علاقوں میں جاتے تھے جہاں انہیں شہد کی مکھیوں کا چھتہ نظر آتا اس سے شہد نکال کر خوشی محسوس کرتے تھے۔‘ 
انہوں نے کہا’ قدیم زمانے میں شہد معمولی مقدار میں ملتا تھا آج کی طرح  وافر مقدار نہیں تھی۔ ماضی میں بھی شہد پہاڑوں میں لگے چھتوں سے حاصل کرتا تھا اور آج بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔‘ 
انہوں نے بتایا’ ہم جب بھی کسی پہاڑی علاقے یا کسی درخت پر لگے چھتے سے شہد نکالنے جاتے تو والدین یا چچا کو بتا کر جایا کرتے اور  چھتہ توڑ کر گھر لے آتے تھے۔‘ 
یحیی الیحیوی کا کہنا تھا کہ ’اس وقت میرے پاس 300 سے 400  کے قریب چھتے ہیں۔ شہد جمع کرنا میرا شوق ہے لیکن اسے فروخت کرنے سے اچھی خاصی رقم ملتی ہے۔‘

شیئر: