تھری سور،کیرلا۔۔۔۔۔کمیونسٹ پارٹی کی رکن اسمبلی گیتا گوپی اپنی بیٹی کی شادی پر بے تحاشہ دولت خرچ کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ شادی کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں اس میں دلہن دونوں ہاتھوں میں کہنیوں تک موٹی موٹی سونے کی چوڑیاں پہنے ہوئے ہے جبکہ سونے کے بھاری نیکلس ان کے پیٹ تک پہنچے ہوئے ہیں۔ان کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ان کے سیاسی مخالفین نے کہا کہ گیتا نے پچھلے اسمبلی الیکشن کے دوران جو حلف نامہ داخل کیا تھا اس میں اپنے اثاثے صرف58لاکھ کے بتائے تھے۔گیتا نے لوگوں کے ریمارکس پر ابتدائی رد عمل میں کہا کہ کون سی ماں ایسی ہوگی جو اپنی بیٹی کو شادی پر یہ سب کچھ نہیں دیگی؟۔تاہم گیتا کی جماعت نے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے اور سی بی آئی کے ریاستی جوائنٹ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ایسی پر تعیش شادی ناقابل قبول ہے۔پارٹی کارکنوں کیلئے ایسے معاملات پر پارٹی کے اصولوں پر چلنا چاہئے۔انہوں نے پارٹی قیادت سے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرے۔