Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے تمام محلوں میں پری پیڈ پارکنگ قائم ہوگی

شاہراہ عمر قاضی تک پری پیڈ پارکنگ کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا (فوٹو عکاظ)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے کہا ہے کہ’ مکہ کے تمام محلوں میں پری پیڈ پارکنگ قائم کی جائے گی۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق ’الشرائع سیکٹر کی اہم شاہراہ عمر قاضی تک پری پیڈ پارکنگ کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا۔‘
اسامہ زیتونی نے کہا کہ ’میونسپلٹی چاہتی ہے کہ شہر میں غیر منظم پارکنگ کا سلسلہ بند ہو۔ پبلک مقامات پر گاڑیاں منظم انداز میں پارک کی جائیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’معذوروں کے لیے  پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا جارہا ہے۔ تجارتی مراکز اور اہم اقتصادی مقامات پر آنے جانے والوں کی سہولت کے لیے ان تمام مقامات پر پری پیڈ پارکنگ کا انتظام کیا جارہا ہے۔‘
ترجمان نے کہا’مکہ مکرمہ میں پری پیڈ پارکنگ منصوبہ بین الاقوامی شہروں میں پارکنگ کے نظام کے جائزے کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے۔ شہر کی تمام سڑکوں پر پری پیڈ پارکنگ مہیا کی جائے گی۔‘

شیئر: