جدہ: بغدادیہ علاقے کے فٹ پاتھ پری پیڈ پارکنگ میں تبدیل
جدہ: بغدادیہ علاقے کے فٹ پاتھ پری پیڈ پارکنگ میں تبدیل
جمعہ 7 جولائی 2023 5:27
مسئلے سے شہری اور غیرملکی دونوں پریشان ہیں۔ (فوٹو سبق)
جدہ میونسپلٹی نے البغدادیہ محلے کی سڑکوں کی فٹ پاتھوں کو پری پیڈ پارکنگ میں تبدیل کردیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہریوں خصوصاً ہسپتالوں سے رجوع کرنے والے افراد نے وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور سے درخواست کی ہے کہ میونسپلٹی نے فٹ پاتھوں کو پری پیڈ پارکنگ میں تبدیل کرنے والے فیصلے پر نظرثانی کرے اس سے سب لوگ مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ مقامی شہری اور غیرملکی دونوں اس فیصلے سے تکلیف میں ہیں۔
مقامی شہریوں نے توجہ دلائی ہے کہ جن مقامات پر پری پیڈ پارکنگ بنائی گئی ہے وہ صحت کی خدمات فراہم کرنے والے ہسپتالوں کے علاقے ہیں۔
مقامی شہریوں نے کہا ہے کہ وہ گاڑی پارک کرکے جلدی میں ہسپتال چلے جاتے ہیں اور واپس آتے ہیں تو گاڑی نہیں ملتی۔ وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور گاڑیوں کو اٹھانے اور جرمانوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں