صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی کی زیرصدارت یونیورسٹی کی 86 ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا۔
یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق اکیڈیمک کونسل کا اجلاس پیر کو یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں ہوا۔
اجلاس کے دوران گذشتہ اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے اجلاس کے شرکا پر زور دیا نئی تجاویز پر عملدرآمد سے قبل اعلی تعلیمی معیار کو ترجیح بنائیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے موجود وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے پر زور دیا۔
صدر جامعہ نے زور دیا کہ یونیورسٹی کو ترقی دینے اور علم کا مرکز بنانے کے لیے متحدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
اکیڈیمک کونسل کے اجلاس میں نائب صدر، ڈینز، ڈائریکٹر جرنلز اور پروفیسرز نے شرکت کی۔