Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی اردنی شامی سرحد پر دہشت گرد حملے کی مذمت

حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے تھے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے اردنی شامی سرحدوں پر واقع فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ نے پیر کو بیان میں فوجی اڈے پر دہشتگرد حملے پر برہمی کا اظہار کیا۔
واضح رہے اس حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے تھے۔
وزارت خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’سعودی عرب دہشت گردی ہر طرح کی انتہا پسندی  کے خاتمے اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے ذرائع مٹانے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کی تائید و حمایت کرتا رہا ہے۔ اب بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے اور آئندہ بھی قائم رہے گا۔‘

شیئر: