Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونروا کو فلسطین میں کام جاری رکھنا چاہئے: سعودی وزارت خارجہ

’اونروا کے متعلق جو دعوے کئے جارہے ہیں ان کی تحقیق ضروری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کرنے والے بین الاقوامی ادارے انروا کو کام جاری رکھنا چاہئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اونروا کے متعلق جو دعوے کئے جارہے ہیں ان کی تحقیق ضروری ہے تاکہ حقائق سے آگاہ کیا جاسکے‘۔
سعودی وزارت خارجہ نے انروا کی فنڈنگ کرنے والے تمام ممالک کو فلسطینیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انروا کی مدد جاری رکھنے کی دعوت دی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہم انروا کے بعض ارکان کے متعلق کئے جانے والے دعوؤں کا گہرائی سے مطالعہ کر رہے ہیں‘۔
’ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دعوؤں کے متعلق تحقیق ہونی چاہئے اور دلائل پر مبنی نتائج سے آگاہ کیا جانا چاہئے خاص طور کہ اونروا کے ارکان فلسطینیوں کی مدد میں اپنی جان خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں جبکہ ان میں سے بعض اسرائیلی بمباری کا شکار ہوکر اپنی جانیں کھو چکے ہیں‘۔
’اس کے ساتھ سعودی عرب اونروا کی فنڈنگ کرنے والے تمام ممالک اور اداروں کو امداد جاری رکھنے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ اونروا کے ارکان فلسطینیوں کی مدد کا کام جاری رکھ سکیں‘۔
’اس کے ساتھ سعودی عرب غزہ میں اسرائیلی کی طرف سے عالمی انسانی قوانین کے مسلسل خلاف ورزی پر پریشانی کا اظہار کرتا ہے‘۔

شیئر: