Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کپ: الھلال نے پہلے میچ میں میسی کی انٹر میامی کو 4-3 سے شکست دے دی

سعودی عرب میں ریاض سیزن کپ میں پیر کو ’کنگڈم ارینا‘ سٹیڈیم  میں سعودی کلب الھلال نے پہلے میچ میں امریکی انٹر میامی کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔
الاخباریہ کے مطابق  الہلال کی جانب سے عبداللہ الحمدان، مائیکل اور میترو فیتش نے پہلے ہاف میں  گول کیے جبکہ انٹر میامی کا واحد گول سواریز نے سکور کیا۔
دوسرے ہاف میں االہلال کے میلکم نے چوتھا گول کیا جبکہ پیلنٹی پر میسی نے انٹرمیامی کی طرف سے دوسرا گول کیا اور پھر تیسرا گول کیا گیا۔
یاد رہے کہ سٹار فٹ بالر لیونل میسی امریکی ٹیم انٹر میامی کی ٹیم کے ہمراہ ریاض سیزن کپ میں الہلال اور النصر کے خلاف میچ کھیلنے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ 
میسی جب ٹیم کے ہمراہ سٹیڈیم میں داخل ہوئے تو سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے خیرمقدم کیا۔ میسی نے وہاں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی۔
یہ میچ ٹورنامنٹ میں ہونے والے تین میچوں میں سے ایک ہے جس کے بعد النصر لاسٹ ڈانس میچ میں انٹر میامی کے خلاف کھیلے گی جس میں میسی اور کرسٹیانو رونالڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
الہلال اور النصر کا آخری میچ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فیصلہ پوانٹس سسٹم سے کیا جائے گا۔
لیونل میسی جنہوں نے جون میں انٹر میامی میں شمولیت اختیار کی تھی، کو دنیا کے سلجھے اور منجھے ہوئے فٹ بالرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
میامی کے کھلاڑی ایم ایل ایس سیزن میں 21 فروری کو سالٹ لیک سٹی کے خلاف میچ سے قبل دنیا کے دورے پر نکلے ہیں۔
رونالڈو نے 2022 میں نصر کلب میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے بعد کئی بڑے ناموں نے سعودی پرو لیگ کو جوائن کیا ہے جن کا تعلق یورپ کی ٹاپ لیگز سے ہے۔
سعودی عرب کے سپورٹس کے حکام سعودی پرو لیگ کو بین الاقوامی ٹاپ لیگز میں شامل کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

شیئر: