سعودی خاتون نے رونالڈو کی دستخط شدہ جرسی سوا لاکھ ڈالر میں خرید لی
سعودی خاتون نے رونالڈو کی دستخط شدہ جرسی سوا لاکھ ڈالر میں خرید لی
جمعرات 25 جنوری 2024 18:06
بولی دینے والی خاتون بزنس کمیونٹی کی رکن ہیں ویڈیو میں ان کو نہیں دکھایا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی خاتون نے بدھ کو نیلامی کے دوران ریاض فٹبال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو النصر کی دستخط شدہ جرسی 125,000 ڈالر میں خرید لی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک عشائیہ کے موقع پر جرسی کی نیلامی ہوئی، یہ تقریب درعیہ ای پریکس کے سلسلے میں تھی جو 26 اور 27 جنوری کو منعقد ہوگی۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی نیلامی کی 65 سیکنڈ کی ویڈیو میں نیلام کرنے والے کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پرتگالی سٹار کی جرسی کی بولی 77500 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے بعد نیلامی کی بولی میں تیزی سے اضافے پر وہ اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔
تقریب میں موجود افراد کی جانب سے بولی میں اضافے کی ترغیب دیتے ہوئے 100000، 105000 اور پھر 110000ڈالر تک بڑھتے ہوئے سامعین کی تالیوں سے پورا ہال گونج اٹھتا ہے۔
سٹیج پر موجود نیلامی کرنے والا 115000 ڈالر کی بولی کو تسلیم کرنے کی کوشش میں کرتا ہے جب کہ 125000 ڈالر کی حتمی بولی سعودی خاتون کی جانب سے آتی ہے۔
تقریب میں بولی دینے والی خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بزنس کمیونٹی کی رکن ہیں جب کہ ویڈیو میں ان کو واضح طور پر نہیں دکھایا گیا۔
پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے جنوری 2023 میں سعودی پرو لیگ کے لیے ریاض کی النصر کلب کی جانب سے شمولیت اختیار کی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں