سعودی وزیر اطلاعات و سعودی پریس ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین سلمان بن یوسف الدوسری نے ایس پی اے کے 30 ویں اجلاس کی سربراہی کی۔
سعودی نیوز ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق اجلاس میں گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
خبروں کے حوالے سے مقامی اور عالمی سطح پر حاصل کیے گئے۔ ایواڈز کے علاوہ سرکاری گزٹ میں پیش کیے جانے والے اہم منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کام کے معیارکو مزید بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایس پی اے کے میڈیا تعاون کے فعال کرنے اور عالمی سطح پر تبادلوں کے حوالے سے بھی مفید تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر بھی بحث کی گئی۔