Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب خطے میں امن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم: کابینہ کا اجلاس

کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض میں ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی  کابینہ نے منگل کو غزہ میں مکمل جنگ بندی ا ور فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے مملکت کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض میں ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اجلا س میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب خطے میں امن کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔‘
اجلاس میں بین الاقوامی برادری کو ایکشن لینے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کےلیے اسرائیل کو جوابدہ ٹہرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
کابینہ نے وژن 2030 کے اہداف کے ساتھ منسلک اہم شعبوں کی ترقی، صحت اورمعیار زندگی کو بہتر بنانے، ماحولیات کے تحفظ، خوراک اور پانی اور اقتصادی مواقع کو فروغ دینے کےلیے بائیو ٹیکنالوجی کےلیے ایک قومی حکمت عملی کا آغاز شامل ہے پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے سپریم سپیس کونسل کی تنظیم اور سرکاری مواصلات و دستاویزات اور ان  میں درج معلومات کے تحفظ کے ضوابط کی منظوری دی۔
 کابینہ نے کہا کہ ’سعودی حکومت آبادکاری اور ریئل سٹیٹ سیکٹر جدید خطوط پر استوار کرنے، اس کی استعداد بڑھانے اور اندرون ملک اس کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘
اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو گزشتہ دنوں سعودی عرب اور برادر و دوست ممالک کے درمیان مذاکرات سے آگاہ کیا گیا۔

کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں 14 قراردادیں جاری کی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کابینہ اجلاس کے بعد سعودی پریس ایجنسی کو بتایا’ کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں 14 قراردادیں جاری کی ہیں۔‘
کابینہ نے سپریم سپیس کونسل کی تنظیم، پرتگال کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت، چین کے ساتھ اعلی سطحی مشترکہ کمیٹی کی تشکیل سے متعلق معاہدے کے پروٹوکول، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ فورم میں سعودی عرب کی شمولیت، جمہوریہ لٹویا کے ساتھ اقتصادی تعاون کے معاہدے، سرکاری مواصلات و دستاویزات اور ان میں مذکور معلومات کے تحفظ کے لائحہ عمل کی منظور دی۔
کابینہ نے وزیر توانائی کو چین کے ساتھ پیٹرول گیس اور معدنیات کے شعبووں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، وزیر خارجہ کو انسداد دہشتگردی کے اسلامی عسکری اتحاد کے مرکز کے ساتھ سعودی عرب میں ہیڈکوارٹرکے معاہدے کے مسودے پر مذاکرات، وزیر ماحولیات و پانی و زراعت کو چین کے ماتحت ہانگ کانگ کی حکومت کے ساتھ ماحولیات وپانی و زراعت کے سلسلے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی کو اقتصاد و منصوبہ بندی کے شعبے میں کویت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے اختیارات تفویض کیے۔

شیئر: