Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر اور عید الاضحی کی زیادہ سے زیادہ سرکاری تعطیلات پانچ دن ہوں گی: سعودی کابینہ

اجلاس میں کہا گیا کہ اس پابندی میں ہفت روزہ تعطیلات شامل نہیں ہوں گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے عید الفطر اورعید الاضحی کی تعطیلات میں ترمیم کی ہے۔ عید الفطر اور عید الاضحی کی زیادہ سے زیادہ چھٹی پانچ دن کی ہو گی۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا۔ 
کابینہ نے ان سرکاری اداروں کو جو تعطیلات کے حوالے سے اپنا خصوصی نظام مقرر کیے ہوئے ہیں ہدایت کی کہ وہ تعطیلات کے اپنے نظام میں ترمیم کریں۔
عید الفطر اور عید الاضحی کی چھٹی کم سے کم چار اور زیادہ سے زیادہ پانچ دن ہوگی۔ اس پابندی میں ہفت روزہ تعطیلات شامل نہیں ہوں گی۔ 
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے  اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی معاملات سے متعلق پندرہ قراردادیں جاری کی ہیں۔
کابینہ نے علاقائی و بین الاقوامی حالاتہ سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد سعودی عرب کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں کمی لانا ہو گی۔
تشدد کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کےلیے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ خطے میں سمیت پوری دنیا کو امن و امان پر پڑنے والے برے اثرات سے بچایا جا سکے۔ 
کابینہ نے حج و عمرہ خدمات کانفرنس و نمائش کا کامیاب انعقاد پر وزارت حج و عمرہ کی تعریف کی۔ 
کابینہ نے انڈیا کے ساتھ صنعت و معدنیات کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیر صنعت و معدنیات جبکہ ترکیہ کےساتھ سینٹرل بینک امور میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سعوددی سینٹرل بینک کے گورنر کو تفویض کیا گیا۔
اجلاس میں سعودی عرب میں ابوظبی کمرشل بینک کو اپنی شاخ کھولنے کے لیے پرمٹ کی بھی منظوری دی۔ 

شیئر: