باحہ میں سکول بند، متعدد شہروں میں بارش اور دھند
’مدینہ منورہ کے الرایس اورینبع کمشنریوں میں رات 8 بجے تک تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ تعلیم الباحہ نے غیر یقینی موسم کے باعث آج بدھ کو مختلف کمشنریوں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’محکمہ موسمیات کی رپورٹ کی بنا پر سکول بند ہیں جبکہ تدریسی عمل آن لائن جاری رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’آج باحہ، جازان، عسیر اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
’اسی طرح الجوف، شمالی حدود اور مشرقی ریجن میں دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان کی الحرث، الدائر، الریث اور العارضہ کمشنریوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہے‘۔
مکہ مکرمہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف، الہدا، الشفا اور میسان میں صبح 9 بجے تک دھند رہے گی جبکہ جدہ، رابغ اور قنفذہ میں تیز ہوا چلے گی‘۔
’یہی کیفیت مدینہ منورہ کے الرایس اورینبع کمشنریوں میں ہوگا جہاں رات 8 بجے تک تیز ہوا چلے گی‘۔