شہزادہ فیصل بن فرحان سے عراقی نائب وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ
جمعرات 1 فروری 2024 18:12
دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے )
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے جمہوریہ عراق کے نائب وزیر اعظم ڈاکٹر فواد محمد حسین نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
عاجل نیوز کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافہ اور انہیں مذید مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں سربراہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔