Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین اداکارہ پونم پانڈے کینسر کے باعث چل بسیں

پونم پانڈے نے ریئلٹی شو 'لاک اپ' میں شرکت کے بعد کافی مقبولیت حاصل کی (فوٹو: او ٹی ٹی پلے)
معروف انڈین اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے سرویکل کینسر کے باعث 32 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
پونم پانڈے کی مینیجر پارول چاولہ نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ کو کچھ عرصہ پہلے سرویکل کینسر کے آخری سٹیج کی تشخیص ہوئی تھی۔
ان کی منیجر نے مزید کہا ’پونم پانڈے کو کچھ عرصہ پہلے کینسر کا پتہ چلا، اور یہ کینسر کی آخری سٹیج تھی۔ انتقال کے وقت وہ اپنے آبائی شہر اتر پردیش میں تھیں، اور ان کی آخری رسومات وہیں ہوں گی۔‘
دوسری جانب پونم پانڈے کی ٹیم نے اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے ان کے انتقال کی خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا ’آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دُکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سرویکل کینسر کی باعث کھو دیا ہے۔‘
اداکارہ کی ٹیم نے کہا کہ ’غم کی اس گھڑی میں، ہم آپ سب سے پرائیوسی کی درخواست کرتے ہیں، پونم پانڈے کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘
 
پونم پانڈے نے 2013 کی فلم ’نشا‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ریئلٹی شو ’لاک اپ‘ میں شرکت کے بعد مقبولیت حاصل کی۔

شیئر: