سبق ویب سائٹ کے مطابق میراتھن کا افتتاح الاحسا کے کمشنرشہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے کیا ہے۔
الاحسا میراتھن مقابلہ میونسپلٹی اور سعودی سپورٹس لیگ کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔
الاحسا کے کمشنر شہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے کہا ہے کہ ’الاحسا میراتھن معاشرتی انیشیٹیو ہے جس کا مقصد معاشرے کے مختلف طبقات کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور صحت مند زندگی گزارنے کی اہمیت اجاگر کرنا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میراتھن میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرے میں ورزش اور کھیلوں کا فروغ ہورہا ہے‘۔
’مسابقے میں الاحسا کے رہائشیوں سمیت دیگر شہروں سے بھی لوگوں نے شرکت کی ہے‘۔
واضح رہے کہ میراتھن میں الاحسا کے کمشنر نے خود بھی حصہ لیا ہے۔
مسابقہ 6 کلو میٹر اور 12 کلو میٹر کی مسافت کے لیے تھا جس میں فیملی کے مختلف افراد نے حصہ لیا۔
میراتھن میں نمایاں پوزیشن لانے والے مرد وخواتین کو کمشنر کی طرف سے انعامات دیئے گئے۔