Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سےغزہ، افغانستان اور لبنان میں امدادی مہم جاری

لبنان میں امل چیرٹی بیکری منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات فلسطینی ہلال احمر کے تعاون سے غزہ کے جنوب میں خربہ العدس کے علاقے میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
لبنان کے عکار گورنریٹ میں امل چیرٹی بیکری منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔
ایس پی اے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ دو روٹیاں ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ان میں شامی، فلسطینی اور شمالی لبنان کے  ضرورت مند افراد شامل ہیں۔
اس منصوبے سے ساڑھے بارہ ہزار خاندانوں کے 62 ہزار 500  افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے تحت فراہم کی جانے والی انسانی اور امدادی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے تاکہ مخلتف مقامات پر پناہ گزینوں کی مدد کی جاسکے۔
علاوہ ازیں افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے باگرام میں 400 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں جس سے دو ہزار 400 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ پروگرام پاکستان سے اپنے ملک واپس جانے والے افغان باشندوں کی مدد کےلیے سعودی عرب کی امدادی کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: