راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے اس کے خاتمے کے لئے ملکر کوششیں کرنا ہونگی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے ایس ایس جی ٹریننگ سینٹر تربیلا کا دورہ کیا ۔ نائیجیرین فوجی دستے کی تربیت مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔ نائیجیریا کے قائمقام ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔ نائیجیرین فوج کے 26 افسروں سمیت 440 جوانوں نے تربیت مکمل کی۔ آرمی چیف نے تربیت کے معیار کی تعریف اور کہا کہ پاک فوج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا وسیع تجربہ رکھتی ہے ۔دوست ممالک تربیت دینے کے لئے تیارہیں ۔