سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہونے والے دھماکوں کی سخت الفاظ مذمت کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی ایران میں بم دھماکوں کی شدید مذمتNode ID: 824591
-
سعودی عرب کی جانب سے استنبول میں فائرنگ کی مذمتNode ID: 834336
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سےدھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت کہیں بھی کسی قسم کی دہشت گردی کو ہمیشہ مسترد کرتا ہے۔ پاکستان کے امن کو لاحق خطرات میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے بلوچستان میں گزشتہ روز انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے تھے جس میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے تھے۔