Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے استنبول میں فائرنگ کی مذمت

تشدد اور دہشت گردی کے خلاف مملکت کے موقف کا اعادہ کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ترکی کے شہر استنبول میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 سعودی وزارت نے ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف مملکت کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔
بیان میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان، حکومت اور برادر ترک عوم سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

شیئر: