Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی: ’آزاد‘ کی لیڈ، ن لیگ دوسرے اور پی پی پی تیسرے نمبر پر

الیکشن کمیشن نے 11 گھنٹے کی تاخیر سے 9 فروری کی صبح چار بجے قومی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کیا جس کے بعد سست روی سے نتائج آنا شروع ہوئے۔
 اب سے کچھ دیر پہلے تک الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے 250 حلقوں کے غیرحتمی سرکاری نتائج کا اعلان کر چکا ہے۔
اب تک کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے 99، مسلم لیگ ن نے 71، جبکہ پیپلز پارٹی نے 53 نشستیں حاصل کی ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی نے 2، جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے 2، ایم کیو ایم (پاکستان) نے 17، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ایک، مسلم لیگ ضیاالحق ایک اور مسلم لیگ (ق) نے 3 نشتیں حاصل کی ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار
 پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شاندانہ گلزار پشاور کے حلقہ این اے 30 سے 78971 ووٹ لے کر پہلے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے زین عمر ارباب 11854 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 17 ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی خان جدون 97,177 ووٹ کے کر فاتح قرار پائے اور مسلم لیگ ن کے محبت خان نے 44,522 ووٹ لیے۔
این اے 121 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار آٹھ سو تین ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70 ہزار 5 سو 97 ووٹ لے کر ہار گئے۔
این اے 3 سوات تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سلیم رحمان 81 ہزار 411 ووٹ کے کر کامیاب ہوئے اور مسلم لیگ ن کے واجد علی خان 27 ہزار 161 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نواز شریف لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ 130 سے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)

مسلم لیگ ن کے امیدوار
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ 130 سے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد نے ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ لیے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے اور آزاد امیدوار افضال عظیم نے 48 ہزار 486 ووٹ حاصل کیے۔
لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے 83 ہزار 855 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہزاد نے 68 ہزار 376 ووٹ لیے۔
این اے 58 چکوال سے مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار ایاز امیر ایک لاکھ دو ہزار 537 ووٹ کے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 55 راولپنڈی سے ن لیگ کے ابرار احمد 78 ہزار 542 لے کر جیتے اور آزاد امیدوار راجہ بشارت نے 67 ہزار 101 لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
این اے 59 چکوال سے مسلم لیگ ن کے سردارغلام عباس 141680 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، اور آزاد امیدوار رومان احمد  129716 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور حلقہ NA 118 سے حمزہ شہباز 5000 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔۔ ‏حمزہ کو 105000 اور عالیہ حمزہ ملک کو 100803 ووٹ پڑے۔

بلاول بھٹو زرداری نے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے 85 ہزار 370 ووٹ لے کامیابی حاصل کی (فوٹو: اے ایف پی)

پیپلز پارٹی کے امیدوار
سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 207 سے ایک لاکھ 46 ہزار 989 ووٹ کے کامیابی سمیٹی جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند بلوچ 51 ہزار 916 ووٹ لیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے 85 ہزار 370 ووٹ لے کامیابی حاصل کی۔
این اے 199 گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے عبدالقیوم نے 40 ہزار 204 ووٹ لیے۔
این اے 216 مٹیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مخدوم جمیل الزماں ایک لاکھ 24 ہزار 536 ووٹ کے لر جیتے اور مسلم لیگ ن کے بشیر احمد میمن نے 80 ہزار 439 ووٹ لیے۔
دیگر سیاسی جماعتیں
 بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل نے حلقہ این اے 261 سے 3404 ووٹ لے کر پہلی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیڑینز کے ثناللہ زہری نے 2871 ووٹ کے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

شیئر: