بلوچستان اسمبلی میں اب تک کے نتائج میں جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سب سے بڑی جماعتیں بن کر سامنے آرہی ہیں-
ابھی تک الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کا ایک بھی عیر حتمی سرکاری نتیجہ جاری نہیں کیا ہے۔
تاہم غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سرفراز بگٹی ڈیرہ بگٹی، نصیب اللہ مری کوہلو ، سردار سرفراز ڈومکی سبی، سردار زادہ فیصل خان جمالی اوستہ محمد، صادق عمرانی نصیرآباد سے بلوچستان اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔
جمعیت علما اسلام کو کوئٹہ، مستونگ،سوراب، چاغی، نوشکی اور خضدار سے ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔
مسلم لیگ ن کو بارکھان، دکی، خاران، صحبت پور کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجگور کی ایک نشست پر نیشنل پارٹی کے رحمت صالح بلوچ، دوسری پر بی این پی عوامی کے اسد بلوچ کامیاب ہوئے ہیں
گوادر میں حق دو تحریک کے مولانا ہدایر الرحمان کو بی این پی کے حمل کلمتی پر برتری حاصل ہے۔