Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار کا لاپتہ طیارہ سمندر سے مل گیا

میانمار۔۔۔میانمار کا جوفوجی طیارہ گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا وہ جمعرات کی صبح انڈومان کے سمندر سے مل گیا۔طیارے میں 120افراد سوار تھے جن میں سے بیشتر فوجی تھے۔ فوج کو 10لاشیں بھی مل گئیں جن میں 6بالغ اور 4بچے ہیں۔فوج نے فیس بک پر اپنے سرکاری پیج پر کہا کہ طیارے کا پہیہ2لائف جیکٹ اور کپڑوں سے بھرے چند تھیلے بھی نکلے۔یہ طیارہ ساحلی شہر سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد بدھ کو علی الصبح غائب ہوگیا تھا۔

شیئر: